جموں میں فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کرخود کشی کرلی نیوز ڈیسک

 

جموں// حکام نے بتایا کہ ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر یہاں جموں میں ایک کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ رائفل مین یوگیش کمار جموں شہر کے مضافات میں میران صاحب علاقہ میں کلیاں کیمپ میں گارڈ ڈیوٹی پر تھا جب اس نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔ ہماچل پردیش کے رہنے والے یوگیش کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور بعد میں اس کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔