جموں میں بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان

 

جموں// جموں و کشمیر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے جمعرات کو جموں ڈویژن کے لئے کلاس 12 کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ حکام نے بتایا کہ ستر فیصد طلباء نے امتحان پاس کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔75 فیصد طلباء نے امتیازی اور 60 فیصد نے فرسٹ کلاس نمبر حاصل کئے۔امتحان 23 مئی کو شروع ہوا تھا اور 16 جون کو ختم ہوا تھا۔بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، بخشی نگر کے بھارگو گپتا نے 99.6 فیصد نمبر حاصل کرکے سائنس اسٹریم میں چھ دیگر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔عہدیداروں نے بتایا کہ اشیکا کھجوریا نے 98.8 فیصد نمبر حاصل کرکے، چار دیگر کے ساتھ، آرٹس میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ونشیکا مشرا نے 99.4 فیصد نمبر حاصل کرکے کامرس میں پہلا مقام حاصل کیا۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا نے امتحان میں کامیابی کے ساتھ پاس ہونے والے تمام طلباء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا”ان کے مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ اساتذہ اور والدین کی تعریف”۔