جموں صوبہ میں کورونا پھیلائو میں کمی کا رجحان بدستور جاری | بدھ کو صرف70متاثر مزید221مریض شفایاب،984ہنوز زیر علاج،مجموعی ہلاکتیں2346

نیوز ڈیسک
جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے صرف70نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ221مریض شفایاب ہوئے ہیں۔اس دوران اس وقت بھی صوبہ جموں میں984مریض زیر علاج ہیںجبکہ مجموعی طور پر اب تک کورونا سے 2,346ہلاکتیں ہوئی ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ضلع جموں میں38، ضلع ادھم پور میں05،ضلع راجوری میں01، ضلع ڈوڈہ میں03، ضلع کٹھوعہ میں02،ضلع سانبہ میں05 ، ضلع پونچھ میں 02 ،ضلع رام بن میں08 اورضلع کشتواڑ میں06 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ضلع رِیاسی میں کسی بھی کووڈمثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے ۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,62,43,710ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10اگست2022کی شام تک2,57,72,883نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,71,374 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک66,99,469افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں137اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔4,927فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ311اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق66,89,318اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11,417کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,37,72,964تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔