جموں شہر میں امرناتھ یاترا کے دوران زیادہ صفائی کرمچاری تعینات کئے جائیں:اپنی پارٹی

جموں//اپنی پارٹی لیڈران نے آج جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر راجندر شرما کے ساتھ ملاقات کی اور اْن کے ساتھ عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اپنی پارٹی لیڈران میں ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹو اور صوبائی سیکریٹری ویشال جوتشی بھی شامل تھے۔اس دوران پارٹی لیڈران نے میئر سے گذارش کی کہ مجوزہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ صفائی ملازمین تعینات کئے جائیں۔

 

 

انہوں نے کہا’’کارپوریشن کو چاہئے خاص کر اْن وارڈوں جہاں امرناتھ یاتری قیام کریں گے یا بازاروں کا دورہ کریں گے، وہاں پر مزید ورکرز تعینات کئے جائیں۔ یاتری ہمارے سفیر ہیں اور وہ جموں کے تصور کو باہر لے کر جائیں گے، اِس لئے یہ ضروری ہے کہ صفائیس تھرائی یقینی بنائی جائے اور پارکنگ مسئلے کو حل کیاجائے۔ اپنی پارٹی لیڈران کو بغور سننے کے بعد میئر نے یقین دلایاکہ وہ اِن مسائل کو حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔