جدوجہد آزادی کی پوری کہانی | دوردرشن اتوار سے سیریل شروع کرے گا 

نئی دہلی//یو این آئی// ملک کی آزادی کے امرت مہوتسو پروگراموں کے پس منظر میں ملک کی آزادی کی جدوجہد کے عظیم ہیروز کی قربانیوں کی بہت سی سنی-ان سنی کہانیوں کولوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے عوامی شعبے کے ٹی وی پلیٹ فارم دوردرشن 14 اگست سے 75 اقساط پر مشتمل سیریل ‘سوراج – بھارت کے سوتنترا سنگران کی سمگرگاتھا’ کاٹیلی کاسٹ کرنے جارہا ہے ۔دوردرشن کارپوریٹ سیکٹر میں پرکشش ملازمتیں چھوڑ کر پنچایتی اداروں اور دیہی علاقوں میں خدمت کو مشن بنانے والی خواتین پر مرکوز ایک نیاپروگرام ‘کارپوریٹ سرپنچ’ اور حب الوطنی پر مبنی دونئے سیریل ‘یہ دل مانگے مور’ اور‘ جے بھارتیہ’ بھی نشرکرنے جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ دوردرشن موسیقی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کونکھارنے والے فنکاروں پر مرکوز میوزک ریئلٹی شو ‘سروں کا ایک لویہ’ بھی شروع کرنے جارہا ہے ۔پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) دوردرشن اور دوردرشن سماچار کے ڈائریکٹر جنرل مینک اگروال نے جمعہ کے روز صحافیوں کو یہ معلومات دیتے ہوئے کہا، “یہ نئے ہندوستان کا نیا دوردرشن ہے ۔