جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے

ٹوکیو// جاپان کے ناگانو پریفیکچر کے اوتاری گاؤں میں اتوار کو ایک اسکائی ریزورٹ میں برفانی تودہ گرنے سے کئی لوگ بے ہوش ہوگئے۔ملک کے سرکاری میڈیا این ایچ کے نے یہ اطلاع دی۔مقامی پولیس کے مطابق حادثہ سوگیکی کوگن اسکائی ریزورٹ کے باہر بیک کنٹری علاقے میں دوپہر تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جائے حادثہ ماؤنٹ نوریکورا کی مشرقی ڈھلوان پر 2100 میٹر سے زیادہ کی بلندی پر واقع ہے۔ این ایچ کے نے مقامی پولیس اور فائر فائٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے وقت کئی اسنو بورڈرز موجود تھے۔ فی الحال زخمیوں کی صحیح تعداد اور زخمیوں کی سنگینی کا علم نہیں ہے۔این ایچ کے نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دن کے وقت ناگانو پریفیکچر کے شمالی حصے میں تقریباً کوئی برف نہیں ہوئی، لیکن سہ پہر 3 بجے تک اوتاری گاؤں میں برف باری103 سینٹی میٹر تک ہوئی۔موسمیاتی ایجنسی نے 24 جنوری کے بعد شدید برف باری میں اچانک اضافے کی وجہ سے ناگانو پریفیکچر کے لیے برفانی تودے کی وارننگ بھی جاری کی۔(یو این آئی)