تین IASافسران کا تبادلہ |  کشمیرانتظامی سروس کے 8افسران بھی تبدیل سرتاج حسین ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس کشمیر تعینات

بلال فرقانی

سرینگر// انتظامیہ میں3آئی اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ ادھرکشمیر انتظامی سروس کے 8افسران کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔سرکاری آرڈر کے مطابق محکمہ مال کے فائنانشل کمشنر شالین کابرا کو تبدیل کرکے محکمہ جل شکتی،آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا جبکہ مذکورہ افسر اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی محکمہ مال کے فائنانشل کمشنر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ محکمہ جل شکتی،آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری اشوک کمار پرمار کو تبدیل کرکے محکمہ اے آر آئی و ٹرینگس کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔ محکمہ اے آر آئی اینڈ ٹرینگس کے انتظامی سیکریٹری امیت شرما،جن کے پاس محکمہ کان کنی کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج بھی تھا ،کو تبدیل کرکے محکمہ کان کنی کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔

پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دویدی کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ، پریتی شرما، کٹرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا تبادلہ کرکے پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (ACD) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیاث الحق، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ، گول، جو سب رجسٹرار، گول کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کو دستیاب اسامی پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، رام بن کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔”سرتاج حسین ڈپٹی سکریٹری برائے حکومت، انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس، کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔

پرویندر کور، ڈپٹی ڈائریکٹر، جیولوجی اینڈ مائننگ، جموں، کوتبدیل کرکے سیکریٹری، جموں میونسپل کارپوریشن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور پروین اختر، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں، کو ڈپٹی ڈائریکٹر (انتظامیہ) ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم، جموں میں، دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ حکم کے مطابق ناگیش سنگھ، ، ای ٹی او، سٹی ایکسائز رینج (نارتھ) جموں کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، سانبہ کے طور پر تبدیل کرکے تعینات کیا گیا ہے، سنیل کمار، پروجیکٹ منیجر آئی ڈبلیو ایم پی، سانبہ کو عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔”نور الدین بٹ، سی ٹی او (انفورسمنٹ) سینٹرل کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، بانڈی پور بنایا گیا ہے۔ گروپندر سنگھ،  اسٹیٹ ٹیکس آفیسر ڈپٹی کمشنر (سٹامپس) ، جموں، کا تبادلہ کر کے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، پونچھ کے طور پر ایک دستیاب اسامی پرتعیناتی کی گئی ہے۔