تین صدیاں قبل ڈوبنے والے جہاز سے خزانہ نکل آیا

روم// ہسپانوی بحری جہاز جو سن 1656میں بہاماس کے ساحل پر چٹان سے ٹکرا کر سمندر برد ہوگیا تھا اس میں سے اب خزانہ برا?مد ہوا ہے۔یہ بد قسمت جہاز 30منٹ سے بھی کم وقت میں بحراوقیانوس میں ڈوب گیا تھا اور 650 کیعملے میں سے صرف 45 بچ پائے تھے،جہاز سے برا?مد ہونے والے خزانے میں چاندی اور سونے کے سکے، زمرد اور نیلم، سونے کی 1اعشاریہ 8 میٹر لمبی زنجیر اور 34 کلو گرام وزنی چاندی کی سلاخیں شامل ہیں،جہاز اصل میں تباہ ہو کر کب غرق سمندر ہوا؟ اس بارے میں تاریخ میں ہمیں بہت کم پتا چلتا ہے۔تاہم ہسپانوی، انگریزی، فرانسیسی، ڈچ، امریکن اور بہامین مشنوں نے 17ویں اور 18ویں صدی کے دوران اس جہاز کے بہت سے ٹکڑے برآمد کیے تھے۔ ٹیم کو یقین ہے کہ وہاں مزید خزانے موجود ہیں،آخری مہم کے ذریعے ملنے والے سب سے اہم ٹکڑوں میں سے ایک سونے کا ہار تھا جس کے بیچ میں سینٹیاگو (سینٹ جیمز)کی کراس تھی،دوسرے ٹکڑے میں وہی ابھری ہوئی کراس ہے،ایک بڑا بیضوی کولمبیا کا زمرد، بیزل کو اصل میں 12دیگر زمرد سے سجایا گیا تھا۔