تیز آندھی سے رہائشی مکان متاثر

محمد بشارت

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن میں گزشتہ چار دنوں سے ہوئی رہی بارش کیساتھ ساتھ تیز آندھی کی وجہ سے پنچایت گدیوک میں ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں چلی تیز آندھی کی وجہ سے منشی خان ولد محمد شفیع کے رہائشی مکان کی چھت اڑ گئی ۔مقامی سرپنچ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقہ میں آئی آندھی طوفان کی وجہ سے ایک غریب شخص کی چھت اُڑ گئی ۔انہوں نے بتایا کہ منشی خان نامی مذکورہ شخص انتہائی غریب ہے جس نے محنت مشقف کر کے اپنا رہائشی مکان تعمیر کروایا تھا جبکہ اب متاثرین اپنے رشتہ داروں کے گھر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کی مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ دوبارہ سے مکان تعمیر کرواسکیں ۔