تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سینٹرمیں فائرنگ ۔24 بچوں سمیت 36افراد ہلاک،12زخمی

بنکاک //تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں 24 بچوں سمیت کم از کم 36افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ متاثرین میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں جبکہ حملہ ایک سابق پولیس اہلکار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔حکام نے تصدیق کی کہ حملہ آور نے حملے میں اپنی بیوی اور بچے کو بھی قتل کردیا جبکہ واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ تھائی لینڈ کے صوبہ نونگ بوا لام پھو میں شاٹ گن اور چاقو سے لیس حملہ آور نے چائلڈ کیئر سینٹر پر فائرنگ کردی اور بعد میں فرار ہو گیا۔پولیس کے کرنل جکاپت وجتھریتیا نے بتایا کہ حملہ آور کی شناخت پولیس لیفٹیننٹ کرنل پانیا کھمراب کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں منشیات کے استعمال پر گزشتہ سال پولیس کی نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔پولیس کرنل نے حملے میں 24بچوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے بچوں کی عمر دو سے تین سال کے درمیان ہے۔حکومت ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم پرایتھ چن اوچا نے ملزم کو پکڑنے کے لیے تمام ایجنسیوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب تقریباً ماہ قبل بنکاک میں حاضر سروس فوجی افسر نے ملٹری ٹریننگ بیس میں دو ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔بنکاک میں لوگوں کی زیر ملکیت بندوق کی شرح کافی زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں فائرنگ کے واقعات بہت کم رونما ہوتے ہیں۔گزشتہ سال بھی بنکاک میں اس طرح کے واقعات پیش آئے تھے جب ایک حاضر سروس فوجی نے اپنے ساتھیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھاتاہم اس سلسلے میں حالیہ عرصے میں سب سے خوفناک واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا جب 17 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں ایک فوجی نے 29 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا اور بعد میں فوجیوں کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔