تکی پورہ فیروزپورہ میں پینے کے پانی کی قلت

ٹنگمرگ//نالہ فیروزپورہ کے نزدیک آباد گائوں محلہ تکی پورہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔فیروزپورہ محلہ تکی پورہ کے مشتاق احمد ملک اور غلام محمد کھانڈے کے مطابق کہ ان کے محلے میں گزشتہ چار روز سے لوگ پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں مگر محکمہ جل شکتی کے ملازمین خاموش تماشائی بیٹھے ہیں۔محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وقت جب شدید گرمی نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے اور پانی کی اشد ضرورت ہے ،علاقے میںپانی دستیاب نہ ہونے سے لوگ ندی نالوں کا مضر صحت پانی استعمال کرتے ہیں۔مقامی لوگوں نے چیف انجینئر سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔