ترسیلی لائن کی زد میں آکر شہری کی موت

راجوری//راجوری کے مراد پور گاؤں میںمستری کے طور پر کام کرنے والے ایک شخص کی لائیو ہائی ٹینشن بجلی ٹرانسمیشن لائن کیساتھ لگنے کی وجہ سے موت واقع ہو گئی ۔مرنے والے کی شناخت کیول کرشن ولد لاچی رام سکنہ دلوگڑا گاؤں راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔

 

پولیس حکام نے بتایا کہ مراد پور میں ایک زیر تعمیر مکان میں ایک شخص مستری کے طور پر کام کر رہا تھا جب وہ حادثاتی طور پر ہائی ٹینشن پاور ٹرانسمیشن لائن سے رابطے میں آیا اور بے ہوش ہو گیا۔اسے فوری طور پر جی ایم سی ہسپتال راجوری لے جایا گیا لیکن اسے مردہ قرار دے دیا گیا ۔پولیس نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات، قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔