ترال کا کمسن انٹرنیشنل تھنگتا کھلاڑی شیخ رومان محمد انعام نے میڈل حاصل کرکے نام روشن کیا

ترال//ترال میں تھنگتا کھیل ان دنوں نوجوانوں میں کافی مقبول نظر آ رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان اس کھیل کی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔ سیموہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کمسن کھلاڑی شیخ رومان محمدانعام سب ضلع کے پہلے تھنگتا انٹرنیشل کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس کھیل میں بہت بڑا نام کماکرنہ صرف نیشنل سطح پر جموںو کشمیر کا نام روشن کیا بلکہ انٹر نیشنل سطح کے مقابلوں میں حصہ لے کرشاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔شیخ رومان محمدانعام کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا محمدانعام نے جنوبی کوریا ،فلپائین وغیرہ ممالک میں بہترین کھیل کا مظاہر ہ کر کے ملک اور جموںو کشمیر کا نام روشن کیا ہے اورمختلف مقابلوں میں مزکورہ طالب علم نے گولڈ ،سلوراور برونز میڈل حاصل کئے ہیں۔جن میں ائیرنس گولڈ مڈل بھی شامل ہے۔شیخ محمد رومان انعام اس وقت دہلی پبلک سکول میں 12ویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں اور کھیلوں میں مسلسل حصہ لے رہا ہے تاہم آج کل وہ زیادہ توجہ اپنی کتابوں پر دے رہا ہے۔