بی ہامہ گاندربل میں جیو کی سروس ناقص  | ہزاروں صارفین پریشان

ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل کے بیشتر علاقوں میں مواصلاتی کمپنی جیو کی ناقص سروس کے باعث ہزاروں صارفین پریشان ہیں۔ضلع کے بی ہامہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پچھلے ایک ہفتہ سے جیو کی سروس ناقص ہونے کے نتیجے میں ہزاروں صارفین گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔بی ہامہ کے بلال احمد شاہ نامی باشندے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتہ سے جیو کی سروس تقریباً ٹھپ ہے جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں رہائش پذیر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وقت ہندوستان کے بیشتر شہروں میں 5 جی سہولیات شروع کی گئی ہیںلیکن بی ہامہ میں جیو 2 جی بھی نہیں فراہم کرپارہا ہے۔انہوں نے متعلقہ کمپنی کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی۔