بی جے پی کی حمایت خاندانی حکمرانی کے خلاف غصے کی عکاسی:مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ گجرات نے 25 سال سے ریاست میں برسراقتدار رہنے کے باوجود بی جے پی پر محبت کی بارش کرکے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور تاریخ رقم کی ہے۔یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بی جے پی کی حمایت ظاہر کرتی ہے کہ خاندانی حکمرانی اور بدعنوانی کے خلاف لوگوں کا غصہ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے کیونکہ وہ غریب اور متوسط طبقے کو جلد از جلد تمام سہولیات پہنچا رہی ہے۔” انہوں نے کہا”میں ہماچل کے ووٹروں کا بھی شکر گزار ہوں، جہاں ہمارا ووٹ حصہ جیتنے والی پارٹی سے صرف ایک فیصد کم تھا۔” وزیر اعظم نے کہا”میں لوگوں کے سامنے جھکتا ہوں۔ ان کی برکتیں بہت زیادہ ہیں،۔مودی نے ریاست میں پارٹی کارکنوں کی بھی ستائش کی، اور کہا کہ ان میں سے ہر ایک چیمپئن ہے۔”ان کا کہنا تھایہ تاریخی جیت ہمارے کاریاکاروں کی غیر معمولی محنت کے بغیر کبھی بھی ممکن نہیں ہوگی، جو ہماری پارٹی کی اصل طاقت ہیں” انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا “لوگوں نے ترقی کی سیاست کو برکت دی اور ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ رفتار تیز رفتاری سے جاری رہے۔ میں گجرات کی جن شکتی کے سامنے جھکتا ہوں، ۔