بی جے پی جمہوریت کو کمزور کررہی ہے :ممتا بنرجی

The Union Minister for Railways, Kumari Mamata Banerjee addressing at the Economic Editors’ Conference-2010, in New Delhi on October 27, 2010.

 

کلکتہ //یواین آئی// مہاراشٹر میں سیاسی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ بی جے پی ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس ایک لاکھ ووٹوں کی کمی ہے اس لئے اس وقت مہاراشٹر میں یہ بحران پیدا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے پیچھے سی بی آئی اور ای ڈی کو لگادیا گیا ہے ۔ہماری پارٹی کے 200 لوگوں کو نوٹس دیا گیا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ایجنیسوں کا بے جا استعمال بھی بدعنوانی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان ممبران اسمبلی کو آسام بھیجنے کے بجائے کلکتہ بھیجا جاسکتا تھا میں ان کی اچھی خدمت کرسکتی ہوں۔میں ادھو ٹھاکرے کے لیے انصاف چاہتی ہوں۔ میرے خیال میں ریاستی حکومت کو انصاف دینے کی ضرورت ہے ۔ وہ غیر اخلاقی طریقے سے حکومت کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔