بی ایم او گول کا اچانک سنگلدان ہسپتال کا دورہ دستیاب طبی سہولیات کا لیا جائزہ ،مریضوں سے کی بات

زاہد بشیر

گول//گول کے سنگلدان علاقے میں بی ایم او گول ڈاکٹر شام لال نے پی ایچ سی سنگلدان کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ دوسرے انتظامات کا جائزہ لیا اور یہاں بیماروں سے بات کی اس دوران یہاں پر انہوں نے تعینات عملہ کی بھی میٹنگ لی اور ان سے گفتگو کی تا کہ یہاں پر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدمات اٹھائے جا سکیں ۔ بی ایم او ڈاکٹر شام لال نے اس موقعہ پرموجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں عملہ کی حاضری ، طریقوں کو فراہم کی جاتی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اسی دوران بی ایم او نے کہا کہ ہسپتال کو فعال بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں جلد ہی ہسپتال میں ضروری سامان اور مشینری پہنچائی جائیں گیں تاکہ علاقہ کے مریضوں کو راحت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ہسپتال میں مزید عملہ کی تعیناتی بھی عمل میں لائے گا۔ اپنے دورے میں انہوں نے ہسپتال میں موجود لوگوں کو تب دق کے حوالے بھی جانکاری فراہم کی۔