بی ایس ایف بیس کیمپ پلورا میں رکھشا بندھن پروگرام

جموں//وشو ہندو پریشد، جموں مہانگر درگا واہنی، مترا شکتی کی جانب سے بارڈر سیکورٹی فورس کے بیس کیمپ میں رکھشا بندھن کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں تمام سیویکائوں نے بارڈر سیکورٹی فورس کے بہادر سینئر افسران اور جوانوں کو راکھی باندھی۔ دلوں میں انہی جذبات کے ساتھ اور بارڈر سیکورٹی فورس کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ محبت اور رشتہ مضبوط کر نے کی نیت سے وشو ہندو پریشد، درگا واہنی اور ماترا شکتی سیویکا ئوں نے بی ایس ایف بیس کیمپ پالورہ میں تعینات سپاہیوں کی کلائی پرکی راکھیاںباندھیں ۔بی ایس ایف کے جوانوں نے بھی وعدہ کیا کہ وہ اپنی راکھی بہنوں کی خیریت اسی طرح یقینی بنائیں گے جس طرح وہ ہماری قوم کی حفاظت کے لیے کھڑی ہیں۔انہوں نے رکھشا بندھن پر اعتماد اور پیار کا رشتہ قائم کرنے کا موقع فراہم کرنے پر فوج کا بھی شکریہ ادا کیا۔