بیرونی ایجنسیوں کو اسرو کی سہولیات کی اجازت نہیں؛ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

دہلی// مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ حکومت نے بیرونی ایجنسیوں کو اسرو کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور تکنیکی مدد، جیسا کہ قابل اطلاق، ان اسپیس کے ذریعے صرف غیر سرکاری ہندوستانی اداروںکو ہی اسرو کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، این جی ایز کے ذریعہ استعمال کی جانے والی حالیہ سہولیات میں ایس ایچ اے آر میں ساؤنڈنگ راکٹ لانچ کمپلیکس میسرز اسکائی روٹ کے ذریعہ اپنے مشن پرارمبھ اور تھمبا ایکویٹوریل راکٹ لانچنگ اسٹیشن( ٹی ای آر ایل ایس) ،ترواننت پورم میں اور میسرز اگنی کل کوسموس پرائیویٹ لمیٹڈ، کے ذریعے اپنے انجن اگنی لیٹ کی گرم جانچ کے لیی عمودی ٹیسٹ کی سہولت شامل ہے۔ (پی آئی بی)