بہار : آسمانی بجلی گرنے سے 5کی موت

پٹنہ //بہار کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ تین لوگوں کا تعلق نالندہ ضلع سے ہے، جب کہ بنکا اور مدھوبنی میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس چار لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ادھر اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے مارٹنگ بلاک کے گرام پنچایت عام گاؤں میں ہفتہ کو آسمانی بجلی گرنے سے ایک درجن مزدور جھلس گئے۔