بھٹناگر سے متعدد عوامی وفود اور اَفرادملاقی تمام جائزمطالبات کوترجیحی بنیاد وں پرحل کرنے کی یقین دہانی

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں متعدد عوامی وفود اور اَفراد سے ملاقات کی ۔ عوامی وفود اور اَفراد نے مشیر موصوف کو اَپنے اَپنے علاقوں سے متعلقہ عوامی اہمیت کے مختلف ترقیاتی مسائل گوش گزار کئے۔دورانِ ملاقات جموںوکشمیر ڈِس ایبلٹی سپورٹس ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے مشیر موصوف کو جموںوکشمیر میں جسمانی طور خاص اَفراد کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے تمام شعبوں میں جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے سہولیت فراہم کرنے اورمختلف سکیموں کے لئے درخواست دیتے ہوئے سرکاری محکموں میں مختصر رسمی کارروائیوںکرنے کا مطالبہ کیا۔ نیوہ پلوامہ کے باشندوں کے ایک وفدنے بھی مشیر راجیو رائے بھٹناگر سے ملاقات کی اور انہیں اَپنے علاقے سے متعلقہ مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔اُنہوں نے نیوہ پلوامہ کے لئے میڈیکل بلاک بنانے کا مطالبہ کیا۔اِسی طرح اینمل ہسبنڈری محکمہ میں کام کرنے والے کیجول اور نیڈ بیسڈ ورکروں کے ایک وفد نے محکمہ میںکم سے کم اُجرت ایکٹ کی عمل آوری کا مطالبہ کیا۔فلاح بہبود کمیٹی چرارِ شریف کا ایک وفد بھی مشیر موصوف ملاقی ہوا اور انہیں اَپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔اُنہوں نے ایس ڈی ایچ چرارِ شریف میں ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی ، بڑی پورہ کو ماہنور سے جوڑنے کے لئے ڈوڈگ گنگا نالہ پر پُل کی تعمیر اور چرارِ شریف کی زیارت گاہ کی شان رفتہ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔اِسی طرح نوگام چرارِ شریف کے فروٹ گروئورس کے ایک وفد نے بھی مشیر موصوف سے ملاقات کی او رلِنک روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔اِن عوامی وفود کے علاوہ سوپور ، گاندربل ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، کولگام ، شوپیاں ، ویری ناگ او ردیگر علاقوں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی مشیر راجیو رائے بھٹناگر سے ملاقی ہوئے اور انہیں اَپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔مشیر موصوف نے عوامی وفود اور اَفراد کے مسائل اور مطالبات بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔