بھلوال میں سیٹلائٹ ٹائون شپ، سری نگر ، گاندربل اور کٹھوعہ میں ہائوسنگ کالونیوں کو منظور ی گول مارکیٹ گاندھی نگر کیلئے ٹاور، سنجوان میں پہلی بار اے آر ایچ سی قائم کیا جائے گا :دھیر ج گپتا

جموں//جموں شہر کی توسیع کے لئے ایک بڑی پہل میں جموںوکشمیر ہائوسنگ بورڈ بھلوال میں رِنگ روڈ کے ساتھ تقریباً 50ہزار کی آبادی کے لئے ایک مربوط سمارٹ سیٹلائٹ ٹائون شپ ڈیولپ کیا جائے گا۔ پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا کی صدارت میں آج جے کے ایچ بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ میں سیٹلائٹ ٹائون شپ کوتیار کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ہائوسنگ بورڈ شاہد سلیم ، چیف ٹائون پلانر جموں انیل رائنا ، چیف ٹائون پلانر کشمی راِفتخار حکیم ، آر اینڈ بی فائنانس اور پلاننگ محکموں کے نمائندوں اور دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میںشرکت کی۔دورانِ میٹنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ ٹائون شپ مکمل طور پر خود کفیل سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹلائٹ ٹائون ہوگا جس میں تمام جدید بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات بشمول تجارتی اور اِدارہ جاتی اِستعمال کے ساتھ ساتھ یہاں کے رہائشیوں کو لائیو ہڈکے مواقع بھی فراہم ہوں گے ۔ بستی کے اَندر تقریباً تین دہائیوں میں یہ پہلی بار ہوگاکہ ہائوسنگ بورڈ جموں میں کسی ہائوسنگ کالونی کی ترقی کا کام کرے گا۔مجوزہ ٹائون شپ جموں شہر کی توسیعی ضروریات کا پوری طرح خیال رکھے گی۔اِس کے علاوہ بورڈ نے سری نگر کے چترہامہ میں 353 کنال اَراضی ، باکورا میں 214 کنال اراضی اور کٹھوعہ میں 80 کنال اَراضی پر رہائشی کالونیاں قائم کرنے کی منظوری دی ۔ ان کالونیوں میں اِنفرادی رہائشی پلاٹوں کے ساتھ ساتھ فلیٹ شدہ رہائش کا مرکب بھی ہوگا۔بورڈ نے جموں کے سنجوان میں تیرتی اور مائیگرنٹ آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سستی رینٹل ہائوسنگ کمپلیکس ( اے آر ایچ سی ) کو منظوری دی ۔1336 ۔بی ایچ کے اپارٹمنٹس پر مشتمل اے آر ایچ سی مارچ 2023ء تک فعال ہو جائے گا۔بورڈ نے ایک اور فیصلے میں گول مارکیٹ گاندھی نگرجموں میں ٹائون ٹاورں کو قائم کرنے کا فیصلہ لیا ۔ جائیداد کا اہم حصہ کافی عرصے سے قانونی چارہ جوئی میں اُلجھا ہوا ہے ۔ بورڈ نے منیجنگ ڈائریکٹر ہائوسنگ بورڈ کو ہائی کورٹ میں کیس کی پیروی کرنے کی ہدایت دی تاکہ اِس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جاسکے ۔ یہ پروجیکٹ گول مارکیٹ ، اپسراروڈ مارکیٹ اور قریبی دفاتر اور ہسپتالوں میں تقریباً 720 کاروں کے لئے جگہ فراہم کر کے پارکنگ کے بڑے مسئلے پر قابو پائے گا۔ یہ تقریباً 150 دُکانیں اور دیگر تجارتی جگہیں بھی فراہم کرے گا جو جموں شہر میں واقع ایک اِنتہائی مطلوب تجارتی علاقے میں بے روزگار نوجوانوں کے لئے لائیو ہڈ کے مواقع فراہم کرے گا۔بورڈنے ہائوسنگ بورڈ ، جے ڈی اے اور ایس ڈی اے کے ذریعے تیار کردہ کالونیوں کے پلاٹ مالکان کو ایک اہم ریلیف دیتے ہوئے ایچ اینڈ یو ڈی ڈی کی تمام ایجنسیوں میں پلاٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لئے یکساں پالیسی کی منظوری دی۔بورڈ نے ہائوسنگ بورڈ کی کالونیوں میں بنیادی ڈھانچہ کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے رواں برس کے لئے 27 کروڑ روپے کے مختلف اَپ گریڈیشن کاموں کے لئے ایک ایکشن پلان کی بھی منظوری دی ۔ بورڈ نے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ کاموں کو سرعت سے مکمل کیا جائے۔