’بھارت جوڑ و یاترا ‘پانتہ چھوک پہنچ گئی، آج اختتام ہوگا | پرینکا گاندھی لیتہ پورہ سے اور محبوبہ مفتی اونتی پورہ سے شامل

اشفاق سعید
سرینگر// کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ہفتہ کو اپنے بھائی راہول گاندھی کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیتہ پورہ میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں جب پارٹی کا پیدل مارچ اپنے آخری دن میں داخل ہوا۔ پرینکا گاندھی لیتہ پورہ میں یاترا کے وقفے کے لیے رکنے سے پہلے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیانراہل گاندھی کے ساتھ چلیں۔ یاترا اونتی پورہ سے دوبارہ شروع ہوئی جہاں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور ان کی بیٹی التجا مفتی مارچ کے ساتھ شامل ہوئیں۔جنوبی کشمیر ضلع کے چرسو علاقے میں پرجوش حامیوں نے یاترا کا استقبال کیا۔ترنگا اور پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے کانگریس کارکنان اور حامی گاندھی کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں پہنچے۔کانگریس کے سابق سربراہ نے اپنی اب ٹریڈ مارک سفید ٹی شرٹ میں صبح 9.20بجے دوبارہ چہل قدمی شروع کی، لیکن اس پر بغیر آستین والی جیکٹ پہنی۔گاندھی کو جمعہ کو قاضی گنڈ علاقے سے اپنی واک منسوخ کرنا پڑی کیونکہ سیکورٹی فورسز بانہال سرنگ کے اس طرف جمع ہونے والے بڑے ہجوم کو منظم کرنے میں ناکام رہی ۔ گاندھی نے اننت ناگ ضلع کے کھنہ بل میںرات گزاری۔پانپورکے گالندر علاقے میں برلا اسکول کے قریب ایک اسٹاپ کے بعدیاترا رات کو پانتہ چھوک پر روک دی گئی۔وہاں ایک رات رکنے کے بعد، یاترا اتوار کی صبح پانتہ چھوک سے دوبارہ شروع ہوگی اور شہر کے بلیوارڈ روڈ پر واقع نہرو پارک کے قریب اختتام پذیر ہوگی۔پیر کو گاندھی ایم اے روڈ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگا لہرائیں گے، جس کے بعد وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اورسونہ وار اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی ،جس کے لیے 13 اپوزیشن سیاسی جماعتوں کوبھی مدعو کیا گیا ہے، سے خطاب کریں گے۔اونتی پورہ سے یاترا کیساتھ لوگوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہوئی۔ہزاروں لوگ ریلی کیساتھ چلتے بنے اور سڑک کے دونوں جانب سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ریلی کا انتظار کررہے تھے۔قاضی گنڈ میں جس طرح ہزاروں لوگ جمع ہوئے تھے۔ اسی طرح اونتی پورہ سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ ریلی کے شرکا کیساتھ شامل ہوئی۔
لیتہ پورہ
راہل گاندھی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں 2019 میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے 40 سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔گاندھی، جو بھارت جوڑو یاترا کے آخری مرحلے میں ہیں، نے اس جگہ پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جہاں چار سال قبل جموں سرینگر شاہراہ پر جیش محمد کے ایک خودکش بمبار نے سی آر پی ایف کی بس کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔یاترا، جو سرینگر کی طرف بڑھ رہی ہے، سی آر پی ایف کے مقتول اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کچھ دیر کے لیے رک گئی۔