بھارت جوڑو یاترا بڑی تبدیلی لارہی ہے :راہل

نئی دہلی//نگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ محبت، ہمدردی اور بے لوث محبت ہندوستانیوں کی روح میں پیوست ہے اور بھارت جوڑو یاترا نے اسے مزید مضبوط کیا ہے ۔ گاندھی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا، “ہمدردی ہندوستان کا فطری جذبہ ہے اور ہمیں اسے دیکھنے کے لیے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ ہم اپنے گھروں یا آس پاس کے بچوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ آج ننھے پریانجے سے ملاقات کرکے اس بات کی تصدیق کی کہ ملک میں ہمدردی کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ اس چھوٹے بچے نے کینسر کے متاثرین کو عطیہ کرنے کے لیے اپنے بال لمبے کر لیے ۔اس بچے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس عمر میں اس طرح کا فیصلہ کرنا ان کی مضبوط شخصیت کی نشانی ہے ۔ ہمیں یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ بیداری عام نہیں ہے ۔ خاص طور پر جب ایک معصوم بچہ انسانیت کا ایسا نجات دہندہ بن جائے اور غیروں کی خاطر بھی ایسی قربانی دینے کو تیار ہو۔ یہ الفت، ہمدردی اور بے لوث محبت ہندوستان کی روح میں بسی ہوئی ہے ، تھوڑی سی بکھری ہوئی ہے ، لیکن یہ ایک ساتھ آ رہی ہے ، ہندوستان کو متحد کر رہی ہے ۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک کے عوام کو راحت دینے کے لیے اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک چوتھائی کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت میں کمی سے پوری دنیا راحت محسوس کر رہی ہے ، لیکن مودی سرکار نے اس کا ملک کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں دیا۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمت میں ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ‘‘گزشتہ چھ مہینوں میں خام تیل 25 فیصد سے زیادہ سستا ہوا ہے ۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کی کمی ہوسکتی ہے لیکن حکومت نے ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔(یو این آئی)