بھاجپا لیڈر کی حفاظت پر مامور | پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سید اعجاز
پلوامہ // جنوبی کشمیر میں بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ 54سالہ ہیڈ کانسٹیبل پانپور میں بھا جپا لیڈر کے گارڈ پوسٹ پر تعینات تھا، جہاں اسے دل کا دورہ پڑا اور اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور لے جایا گیا جہاں ڈا کٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی پولیس اہلکار کی شناخت اندر کمار ولد پارس رام ساکن تتہ پانی سندر بنی کے طور پر کی گئی۔اس سلسلے میں پولیس نے دفعہ 174سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔