بھاجپا ضلع صدر نے گائوں بنوت ڈھوکری کا دورہ کیا

حسین محتشم

پونچھ//بھارتیہ جنتاپارٹی کے ضلع صدرانجینئر محمد رفیق چستی نے گائوں بنوت ڈھوکری کادورہ کیا۔اس دوران انہوں نے مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور ان کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل حل کروائیں گے۔موصوف نے علاقہ کے لوگوں کو مختلف اسکیموں کی بھی جانکاری دی اور ان اسکیموں سے بھرپور فائیدہ اٹھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے اس کی نسلوں کی گئی ہیں ان کا ان کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے مقامی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی جنتا پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے پارٹی میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کر سکتی ہے اور ملک کی ترقی کر سکتی ہے۔