بڈھا امرناتھ یاترا منڈی رکشا بندھن کے ساتھ اختتام پذیر

عشرت حسین بٹ

منڈی// سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا منڈی جمعرات کو رکشا بندھن کے تہوار کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئی اورچھڑی یاترا سوامی وشو آتما انند سر سوتی مہراج کی سربراہی میں منڈی بڈھا امرناتھ سے دشنامی اکھاڑا مندر پونچھ کی جانب واپس لی گئی۔اس دوران گزشتہ پندرہ دن سے ملک کے مختلف حصوں اور جموں کشمیر کے متعدد اضلاع سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے بڈھا امرناتھ منڈی پہنچ کر اپنی عقیدت کے پھول نچھاورکئے ۔جمعرات کو رکشا بندھن کے موقعہ پر پونچھ راجوری اضلاع سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے بڈھا امرناتھ مندر منڈی پہنچ کر پوجا ارچنا کر کے ملک اور قوم کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ بڈھا امرناتھ مندر منڈی جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ضلع پونچھ میں بہت بڑا مقام ہے جہاں ہر برس رکشا بندھن کے موقعہ پر میلہ لگتا ہے اور اس دوران ملک کے کونے کونے سے عقیدت مند مندر پہنچ کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ اگرچہ کوڈ انیس کے دوران دو برا یاتر نہ ہو سکے مگر اس برس ہزاروں کی تعداد میں یاتریوں نے بڈھا امرناتھ مندر منڈی میں حاضر دی۔ راجستھان سے آئے ہوئے امت کمار نامی ایک یاتری نے یاترا کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ گزشتہ تین برس سے منڈی بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے آنا چاہتے تھے مگر انہیں تین برس کے بعد یہ موقعہ نصیب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں آکر انہوں نے بڈھا امرناتھ منڈی کے درشن کئے اور انہوں نے کہا کہ یہاں ہندو مسلم ْ بھائی چارے کی انوکھی مثال دیکھنے کو ملی جہاں ہندو مسلمْ سکھ عیسائی ہر تہوار مل کر مناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھڑی یاترا کے دوران عاشورہ کا جلوس بھی بہتر انداز سے نکالا گیا اور یاترا میں بھی کوئی رکائوٹ نہیں ہوئی ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق90ہزار سے زائدیاتریوں نے گزشتہ تین ماہ سے منڈی بڈھا امرناتھ مندر میں حاضری دی۔

 

بچیوں نے فوج کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا
عشرت حسین بٹ
منڈی// میجر روہیت میموریل سوسائٹی منڈی کی جانب سے رکشابندھن کے موقعہ پر منڈی میں قائم کردہ وکیشنل ٹریننگ سنٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فوج اور منڈی کے مقامی لوگوں نے رکشا بندھن کا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منایا ۔اس موقعہ پر منڈی کے مقامی فوج کے اہلکاروں کو منڈی کی بچیوں نے راکھی باندھ کر بھائی بہن کے رشتے کو مزید مضبوط کیا ۔وکیشنل ٹریننگ سنٹر منڈی میں ٹریننگ کر رہی بچیوں نے چالیس سے زائدآرمی جوانوں اور آفسروں کو راکھی باندھ کر انہیں طول عمر کی دعا ئیں دی ۔اس موقہ پر سنٹر کی ایک طالبہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان جو کہ اپنے گھروں سے دور سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں کو راکھی باندھ کر انہیں یہ محسوس کروایا گیا کہ وہ اپنے گھروں میں اپنی بہنوں سے راکھی باندھوا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہد میجر روہت میموریل سوسائٹی جہاں منڈی تحصیل کی بے روزگار بچیوں کو ہر طرح کی سہولیات پہنچا رہا ہے وہیں پر ایسی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جہاں ہر طرح کی اکٹیویٹیز کی جائیں روہت میموریل سوسائٹی منڈی کے چیر مین علی محمد میر نے اس موقہ پر سی او 25آرآر اور ان کے تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رکشا بندھن کے موقہ پر بچیوں کا حوصلہ بڑھایا اور فوج کے نوجوانوں کو راکھی باندھنے کا موقہ فراہم کیا۔

 

ضلع جیل پونچھ میں رکشا بندھن کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا گیا
پہلی بار قیدیوں کی بہنوں نے اپنے بھائیوں کی کلائی پر بغیر کسی رکاوٹ کے راکھیاں باندھی
حسین محتشم
پونچھ//سپرناٹینڈنٹ ضلع جیل پونچھ رجنی سہگل کی قیادت میں ضلع جیل پونچھ میں رکشابندھن کے موقع پر ایک رنگارنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران ضلع جیل میں قید قیدیوں کو پورا موقع دیا گیا کہ وہ اپنی بہنوں سے اپنی کلائیوں پر راکھیاں بندھوا سکیں۔ واضح رہے کہ پہلی بارایسا ہوا ہے کہ کسی جیل میں بغیر کسی رکاوٹ کے بالکل آمنے سامنے بیٹھ کر بہنوں نے اپنے قیدی بھائیوں کی کلائیوں پر راکھیاں باندھی۔اس دوران قیدیوں کی جانب سے رنگارنگ تمدنی اور پروگرام بھی پیش کئے گئے جن میں رجنی سیگہل پیش پیش رہی۔اس دوران آئے ہوئی چند خواتین جو کہ اپنے بھائیوں سے ملیں اور ان کی کلائیوں پر راکھی باندھی نے جب سپرنا ٹینڈنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کو پہلی بار ایسا موقع ملا ہے کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے وہ اپنے بھائیوں کے سامنے بیٹھ کر ان کی کلائی پر راکھی باندہ سکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے سپرنا ٹینڈنٹ کا شکریہ ادا کر تی ہیں اوران کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔قیدیوں نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ان کو اس اہم موقع پر اپنی بہنوں سے ملاقات کا موقع دیا گیا۔اس دوران تمام قیدیوں اور ان کی بہنوں کے لئے خصوصی کھانے پینے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔رجنی سائیکل نے اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ رکشہ بندھن کا تہوار صرف بہن اور بھائیوں کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ جو بھی کسی رکشا کرتے ہیں ان کا تہوار ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ضلع جیل پہنچ میں قیدیوں کو کس طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا آج انہوں نے بغیر رکاؤنٹ کے بہنوں اور بھائیوں کو آمنے سامنے بٹھا کر راکھیاں باندھنے کا موقع فراہم کیا،اس اقدام کا مقصد ان قیدیوں کو زندگی کی طرف لوٹنا ہے جو زندگی مایوس ہو چکے ہیں۔