بڈگام کا ہائبرڈ ملی ٹینٹ | لاوے پورہ میں گرفتار، اسلحہ برآمد

ارشاد احمد
بڈگام// پولیس نے اتوار کو وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے لاوے پورہ علاقے میں لشکر طیبہ تنظیم کے ایک ہائبرڈ ملی ٹینٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سرینگر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا، “ایک مخصوص اطلاع پر، لشکر طیبہ کے ایک ہائبرڈ ملی ٹینٹ ارشد احمد بٹ ولد عبدالکریم بٹ ساکن سنگم بڈگام کو سرینگر پولیس اور 2آر آرکی مشترکہ ٹیم نے لاوے پورہ میں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق اسکے قبضے سے5 پستول، 5 میگزین، 50 راؤنڈز اور 2 ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے گئے۔ شالٹینگ پولیس اسٹیشن میں مذکورہ نوجوان کیخلاف کیس درج کیا گیا ہے۔