بڈگام میں ملی ٹینٹ کیخلاف چارج شیٹ داخل

ارشاد احمد

بڈگام//بڈگام پولیس نے ایک ملی ٹینٹ کیخلاف چارج شیٹ داخل کی۔ پولیس بیان کے مطابق 20 جنوری 2022 کو مخصوص اطلاع کے بعد بڈگام پولیس نے چاڈورہ علاقے میں ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کے ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو پستول اور اسلحہ،گولہ بارود سمیت گرفتار کیا، جس کی شناخت جہانگیر احمد نائیکو ولد غلام محمد ساکن میمندر ضلع شوپیان کے بطور ہوئی ۔دوران تحقیقات مذکورہ گرفتار ملی ٹینٹ کے خلاف دفعہ 20، 23,38 UA(P) ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے گئے۔جمعہ کے روز مذکورہ کے خلاف پولیس نے مجاز اتھارٹی سے ضروری منظوری حاصل کر کے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ واضح رہے کہ مذکورہ اس وقت سنٹرل جیل سرینگر میں قید ہے ۔