بونجواہ میں نقب زنی کی شبانہ واردات | لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون و نقدی اڑا لئے

عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کی تحصیل بونجواہ میں چوری کی وارداتوں میں نقب زن لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بونجواہ علاقے کے نالی بنون مارکیٹ میں پیش آیا جب چوروں نے مختلف دکانوں کو لوٹ لیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کے سمارٹ فونز کے ساتھ نقدی اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔ ذرائع کے مطابق چوری کا واقعہ 25اور26 جون کی درمیانی شب عاشق حسین وانی کی دکان پر پیش آیا جس دوران چوروں نے دکان سے سمارٹ فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا۔وہیں اسی رات نالی میں واقع محمد ربی بٹ کی دکان بنون میں واقع جبکہ شبیر احمد بیکری کی دکان اور بنون میں زونہ بیگم زوجہ انور شیخ کے گھر میں چوری کی واردات کی اطلاع ملی ۔مقامی لوگوں نے پولیس کو چوری کے واقعے کے بارے میں مطلع کیا گیا اور اس سلسلے میں چھان بین کرنے کا مطالبہ کیا۔