بنیادی ہیلتھ کیئر تک رَسائی قبائلی اور خانہ بدوشوں کیلئے 334آشا ورکروںکو منظوری

Approved Stamp Shows Quality Excellent Products

نیوز ڈیسک

سرینگر//مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے جموںوکشمیر میں بنیادی سطح پر صحت خدمات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم اقدام میں جموںوکشمیر کی قبائلی اور خانہ بدوش آبادی کی خدمت کے لئے آشا ( معروف سماجی صحت کارکنان) کو منظور ی دی ہے۔جموںوکشمیر میں متنوع آب و ہوا کے حالات ، ثقافتوں ، زبانوں ، اِقتصادی طریقوں اور دیگر شناختوں کا منفرد اِمتزاج ہے ۔ قبائلی آبادی اَپنے آپ میں اس کی بہترین مثال ہے۔قبائلی اَمور محکمہ جموںوکشمیر نے جون 2021ء میں قبائلی آبادی کا پہلا سروے شروع کیا ۔ اس کا مقصد طویل عرصے سے محسوس کی جانے والی ضرورت کے تناظر میں فلاحی منصوبہ بندی کرنا تھا۔ایسی خانہ بدوش آبادی کی ہیلتھ کیئر کی ضروریات کرنے کے لئے جموںوکشمیر کو تسلیم شدہ سماجی صحت کارکنان کی منظوری ملی ہے ۔

 

ان علاقوں کے لئے آشا کا اِنتخاب خانہ بدوش آبادی میں سے کیا جائے گا جس کا سروے قبائلی محکمہ کرے گا۔مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے این ایچ ایم یاسین ایم چودھری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قبائلی امور محکمے سے موصول ہونے والی رِپورٹ کے مطابق زائد اَز 80 ماورائے اِنسانی آبادی وادیوں یا دیہاتوں اور اونچی چراگاہوں کے درمیان مویشیوں کے ساتھ دو سالہ نقل مکانی کرتی ہے۔ان خانہ بدوشوں کو صحت کی بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے ہمیں صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نئی دہلی سے تقریبا ً334آشا کی منظور ی ملی ہے۔جے اینڈ کے این ایچ ایم کی طرف سے لگائی جانے والی آشا محکمہ صحت اور کمیونٹی کے درمیان ایک پُل کا کام کر رہے ہیں۔آشا ایک ایسی کڑی ہے جس سے لوگوں کی ہیلتھ کیئر کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔اِس وقت جموںوکشمیر نے تقریباً1,300 آشا کو شامل کیا ہے جو جموںوکشمیر کی دیہی او رشہری آبادی کی خدمت کر رہے ہیں۔ تمام صحت سکیمیں چاہے حکومت کی ہوں یا مرکزی معاونت والی ہوں ان سکیموں پر عمل کیا جا رہا ہے۔آشا کی طرف سے بنیادی سطح پر سکیمیں عملائی جارہی ہے ۔ قبائلی آشا قبائلی برادری کے اَندر سے ایک پڑھی لکھی عورت ہوگی جسے جے اینڈ کے این ایچ ایم حکومت کی تمام صحت سکیموں کو نافذ کرنے کے لئے تربیت دی جائے گی۔مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے این ایچ ایم یاسین ایم چودھری نے خانہ بدوش آبادی کے لئے آشا کو شامل کر کے مزید کہا کہ قبائلی آبادی کو ہیلتھ کیئر خدمات تک رَسائی فراہم کرے گی جس سے وہ اَب تک محروم ہیں۔