بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے 24ہلاک

ڈھاکہ//صدیوں پرانے بوڈیشوری مندر میں ہندو عقیدت مندوں کو لے جانے والی ایک کشتی اتوار کو شمال مغربی بنگلہ دیش کے دریائے کوروٹا میں الٹ گئی، جس سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ایک درجن سے زائد لاپتہ ہیں، ۔یہ واقعہ بنگلہ دیش کے ضلع پنچ گڑھ میں اس وقت پیش آیا جب عقیدت مند درگا پوجا کے تہوار مہالیہ کے موقع پر کشتی میں بوڈیشوری مندر جا رہے تھے۔کشتی الٹنے کے واقعے میں تقریبا 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں آٹھ کمسن بچے اور 12 خواتین ہیں۔ پنچ گڑھ کے بوڈا سب ڈسٹرکٹ کے انتظامی سربراہ سلیمان علی نے بتایاان میں سے کچھ کو مقامی ہسپتال میں لانے کے بعد مردہ قرار دے دیا گیا۔(ایجنسیز)۔