بغیر کوالٹی سرٹیفکیٹ کا آٹا میدہ اور سوزی | 14اگست سے برآمدگی پر پابندی ، نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی //گیہوں اور آ?ٹے کی برا?مدگی پر پہلے سے جاری تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت نے مزید ایک سخت قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میدہ، سوزی اور آٹے کی برا?مدگی پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لے لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ا?ف فورین ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کی جانب سے جاری گائیڈلائنس کے مطابق اب گیہوں کے آٹے، میدہ اور سوزی کے کاروباری بغیر کوالٹی سرٹیفکیٹ کے اس کی برا?مدگی نہیں کر سکیں گے۔ڈی جی ایف ٹی کی طرف سے بتایا گیا ہیکہ گیہوں کا اآٹا، میدہ، سوزی اور صابت ا?ٹا کی برا?مدگی پر پابندی نہیں ہے، لیکن ان چیزوں کی برا?مدگی کے لیے انٹر منسٹریل کمیٹی کی منظوری لازمی ہوگی۔ حکومت کی طرف سے جاری گائیڈلائنس کے مطابق یہ پابندی ا?ئندہ اتوار یعنی 14 اگست سے اثرانداز ہوگی۔ جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 8 اگست سے 14 اگست کے درمیان میدہ اور سوزی کے ان کھیپوں کی برا?مدگی کی اجازت دی جائے گی جن کی لوڈنگ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے پہلے ہی شروع ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹر منسٹریل کمیٹی کی طرف سے شپمنٹس کو برا?مدگی کی منظوری دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتا کے برا?مدگی جائزہ کمیٹی کی طرف سے کوالٹی سرٹیفکیشن لیٹر جاری ہونے کے بعد ہی مل سکے گی۔