بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی سوپور میں تیز آندھی سے فصلوں کو نقصان

غلام محمد

سوپور // جمعرات کو دوپہر کے بعد وادی میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ بدلی اور کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بوندھا باندھی بھی ہوئی جس سے ٹھنڈ میں معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا ۔سوپور میں تیز آندھی کی وجہ سے کھڑی فصلوں سمیت کھتوں میں کاٹی گئی دھان کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سوپور کے زین گیر اور دیگر علاقوں میں شام 4بجے آسمان پر کالے بادل چھا گئے، اور اس کے ساتھ ہی تیز آندھی نے ایک گھنٹے تک تباہی مچاتے ہوئے سبزیوں کی کیاڑیوں کھتوں میں موجود مکی کی فصل، اور دھان کی کاٹی ہوئی فصل کو شدید نقصان پہنچا ،جبکہ کئی ایک جگہوں پر پیڑوں پر موجود سیب کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔تیز اندھی کی وجہ سے پورے سب ڈویژن میں بجلی گائب ہو چکی تھی تاہم بعد میں محکمہ بجلی کی بجلی سپلائی کو بحال کیا ۔اس دوران خشک موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم مجموعی طور پر تر خشک رہنے کی پیشگوئی ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں تک موسم مجموعی طور پر خشک ہی رہے گا ۔ شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم 9.6 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.2 ڈگری تھا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 7.8 ڈگری تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میںشبانہ درجہ حرارت 5.1 کے مقابلے میں 5.6 ڈگری سیلشس درج کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 5.5 ڈگری کے مقابلے 5.6 ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 8.3 ڈگری کے مقابلے میں 9.8 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ کپواڑہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ضلع میںگزشتہ رات 6.6 ڈگری سلسیش تھا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 21.1 ڈگری سلسیش گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 19.6 ڈگری تھا۔