برن پٹن میں پانی کی قلت لوگوں کا سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا

 فیاض بخاری

بارہمولہ// قصبہ پٹن کے برن علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف جمعرات کو مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف سرینگر- بارہمولہ شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی لوگ مطالبہ کررہے تھے کہ علاقے میں فوری طور پر پانی کی سپلائی بحال کر دی جائے ۔ اس دوران ٹریفک کی نقل و حمل میں بھی خلل ہوئی ۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مزکورہ علاقے میں پانی کی سخت قلت ہے جس کے نتیجے میں سردیوں کے ان ایام میں بھی لوگوں کو دور مسافات طے کر کے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ محکمہ جل شکتی کو بار بار انہوں نے اس معاملے میں مطلع کیا تاہم انہوں نے آج تک اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی علاقے میں پینے کے صاف پانی کی بحالی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے ۔ اس دوران پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران نے علاقے میں پہنچ کر لوگوں کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کو حل کئے جائیں گے جس کے بعد احتجاجی لوگ منتشر ہوئے۔