برف و باراں کے بعد درجہ حرارت 27ڈگری سے زیادہ

نیوز ڈیسک

سرینگر//گزشتہ سنیچر کو برف و باراں کاسلسلہ تھم جانے کے بعدجمعہ کو جون کی گرمی ایک بار پھر محسوس کی گئی اور درجہ حرارت جو 15ڈگری سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا تھا ایک دم سے 27ڈگری سے زیادہ درج ہوا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے6دن یعنی30جون تک موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ اس دوران اکادُکا مقامات پرہلکی بارش یابونداباندی ہوسکتی ہے۔ سرینگر میں جمعہ کو درجہ حرارت 27.3ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم وادی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت27.8 کپوارہ میںیکارڈ کیا گیا اورپلوامہ میں 27.6 درج ہوا۔ شوپیان میں 23.3،بارہمولہ 26.5اوراننت ناگ میں 26.1 ریکارڈ کیا گیا۔جموں میں36ڈگری سینٹی گریڈ اورسانبہ 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔