برطانیہ کا معاشی بحران سنگین، بورس جانسن چھٹیاں منانے چلے گئے

لندن //برطانوی کابینہ کے ایک رکن نے تسلیم کیا کہ وہ نہیں جانتے کہ وزیراعظم بورس جانسن کہاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق جب وزیر اعظم چھٹی کے لیے روانہ ہورہے تھے اسی ہفتے بینک آف انگلینڈ نے خبردار کیا تھا کہ ایک سال طویل کساد بازاری آنے والی ہے۔بورس جانسن بدھ کے روز سے اپنی اہلیہ کیری کے ساتھ ہنی مون پر ہیں، ڈاؤننگ اسٹریٹ نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ وہ کہاں ہیں لیکن ٹائمز اخبار نے کہا کہ یہ جوڑا سلووینیا میں تھا۔بورس جانسن کے پاس 6 ستمبر کے بعد بہت وقت ہوتا جب وہ کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی لِز ٹرس یا رشی سنک کو سونپنے والے ہیں لیکن انہوں نے جلد ہی بریک لینے کا فیصلہ کیا۔