بجلی سپلائی میں خلل، ٹنل میں 4گھنٹے تک ٹریفک بند

بانہال/محمد تسکین/حکام نے بتایا کہ بجلی سپلائی میں خرابی پیدا ہونے کے بعدچنینی،ناشری ٹنل کے اندر ٹریفک کی نقل و حرکت معطل ہوگئی۔جمعرات کی سہ پہر قریب 12بجے ٹنل کے اندر بجلی کا رابطہ منقطع ہوا جسے قریب 4گھنٹے کے بعد دوبارہ بحال کیا گیا۔اس دوران ٹریفک کو تین مقامات پر روک دیا گیا ۔