بانہال میں کئی سکول اور بستیاں بھی برفباری کی زد میں

محمد تسکین
بانہال //ضلع رام بن کے پہاڑی علاقوں بشمول مہو منگت سراچی اور جواہر ٹنل کے اوپر پیر پنچال کے پہاڑی سلسلے پر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بہت کمی واقع ہوئی ہے ۔ تازہ برفباری کی وجہ سے تحصیل کھڑی کے کئی سکول بھی تازہ برفباری کی سفید چادر کی لپیٹ میں آئے ہیں اور سکولی عمارتوں کی کمی کا سامنا کر رہے سکولوں میں تعلیمی سلسلہ متاثر رہا اور بہت کم بچوں نے برفباری کی وجہ سے سکولوں کا رخ کیا ۔ مڈل سکول کھڑی ہالن ، آکھرن سمیت پنچایت ترگام اور پنچایت کھڑی آڑپنچلہ کے کئی سکولوں اور مہو منگت کی بستیوں میں برفباری ہوئی ہے ۔برفباری کی وجہ سے کئی قسم کے پھلدار درختوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ادھر چند گھنٹوں تک تھمنے کے بعد بارشوں کا تازہ سلسلہ سہ پہر بعد سے پھر سے شروع ہوا ہے اور شام تک جاری تھا ۔