بانہال اور اس کے دورافتادہ علاقوں کو بجلی کی بندشوں کا سامنا را بن میں لوگوں کو تیل خالی سے محروم کرنا غریب خاندانوں کیلئے بڑا دھچکا:سجاد شاہین

بانہال// نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے سب ڈویژن گول سمیت پورے رام بن ضلع میں غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹر والے اور غیر میٹر والے صارفین بالخصوص بانہال کے دور درازعلاقوں کو طویل عرصے تک غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگوں کو اندھیرے میں رہنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔شاہین نے بتایا کہ بانہال اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں میں مہو، منگیت، کھڑی، نادیکا، تریگام، کمبلا، بزلہ، ہنجھل، فاگو، تیتھر، چریل، نوگام، چچل، نیل، چکنارواہ، چملواس، لامبر، سراچی، شگن ،اشعر، کسکوٹ، زنہال، وانپورہ، شگن، ہنگنی، زونچواس، سمر، ہاروگ، پوگل، کنڈا، مالیگام، پارستان، گگرناگ، سراچی، چاکا، سربگنی، امکوٹ، بنکوٹ، کراوا، ڈولیگام، ہجوہ، ارمرگ، باواہ، ناچلہ ، تھاچی، رامسو، اکھڑہال، بٹرو، دردہی، تو نیل، گندھری، کبھی، چبہ، بٹوت، چندر کوٹ، گاندھری، سمر، ہاروگ، بجمستہ، اندھ، چاچواہ، سنگلدان، ڈیڈہ، دھاڑم اور ضلع رام بن اور گول کے دیگر حصوں میں غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ PDD بجلی کے شیڈول پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے کیونکہ بار بار بجلی کی کٹوتی نے ان دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے صورتحال کو بدتر بنا دیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران صورتحال بد سے بدتر ہوتی چلی گئی ہے کیونکہ شام کے اوقات میں بجلی کی کٹوتی زیادہ ہوتی ہے اور اسے بڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانہال اور اس کے دور دراز علاقوں کو بجلی کے بدترین بحران کا سامنا ہے جس نے لوگوں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔شاہین نے پورے ضلع رام بن کو سبسڈی والے مٹی کے تیل کی سپلائی روکنے پر بھی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جو دور دراز کے دیہات میں رہنے والے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔