بال تل یاترا راستہ سے فضلہ و گندگی صاف کرنے کا کام جاری یاترا کے اختتام تک ٹریک کو بالکل صاف کیاجائے گا:مندیپ کور

گاندربل// کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ مندیپ کور نے منگل کو بال تل کا دورہ کیا اور وہاں جاری ویسٹ مینجمنٹ سہولیات اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کیا۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ، اے سی ڈی گاندربل ، اے سی پی گاندربل ، کیمپ ڈائریکٹر بال تل ، بی ڈی سی کنگن اور محکمہ دیہی ترقی کے اَفسران بھی تھے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے کمشنر سیکرٹری کو جانکاری دی کہ یاترا ٹریک پر پہلے ہی صفائی کی کچھ مشقیں کی جاچکی ہیں جبکہ آر ڈی ڈی اور سواہا ( این جی او) بھی ماحول دوست طریقے سے کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے، الگ کرنے اورہالنگ کرنے کا اِنتظام کر رہے ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے بال تل میں سواہا کی آرگنک ویسٹ مینجمنٹ سہولیت کا دورہ کیا اور اس کے کام کاج اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جو جمع شدہ کوڑا کرکٹ کو نامیاتی کھاد میں تبدیل کرنے کے لئے اِستعمال کیاجاتا ہے ۔ اُنہوں نے نامیاتی کھادوں کو خشک کرنے کے لئے اِستعمال ہونے والے کمپوسٹ بیڈس کا بھی معائینہ کیا۔

 

کمشنر سیکرٹر ی کو بتایا گیا کہ سہولیت میں نصب 2شریڈروں کو یاترا میںویسٹ کو ٹریٹ کرنے کے لئے اَپنی پوری صلاحیت کے ساتھ اِستعمال کیا گیا ہے اور ان کی صلاحیت 2.4ٹن یومیہ ہے۔اُنہوں نے اِس نامیاتی کھاد کی دستیابی کے لئے محکمہ زراعت کے ساتھ ہم آہنگی کرنے کا منصوبہ تیارکرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے یاترا کیمپوں اور ٹریک کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے پہلے سے کئے گئے اِچھے کام کی تعریف کرتے ہوئے اے سی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ تمام کیمپوں اور ٹریک میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے کڑی نظر رکھے تاکہ یاترا بیس کیمپ بال تل اور 11 اگست 2022 ء کو یاترا کے اختتام پر ٹریک کو کسی بھی قسم کے کوڑا کرکٹ سے پاک کیاجائے۔مزید برآں ، اُنہوں نے دومیل میں ویسٹ مینجمنٹ سہولیت کا بھی معائینہ کیا جہاں اُنہوں نے سواہا کے پروجیکٹ میں شامل مقامی نوجوانوں سے بات چیت کی اور ویسٹ مینجمنٹ کا اَپنا کاروبار بنانے اور اَپنی روزی روٹی کمانے کے لئے ان کے اِنتخاب کے بارے میںاِستفسار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اَپنا کام جنگی بنیادوں پر کر رہے ہیں اور بہت جلد ہم بال تل یاترا روٹ کو زیر و لینڈ فِل زون قرار دینے کے لئے تیار ہوجائیں گے۔