بال تل میں ٹرک پلٹ گیا نالہ سندھ پر زیر تعمیر پل سے گر کرزخمی مزدور اسپتال میں چل بسا

غلام نبی رینہ+ارشاد احمد

کنگن+گاندربل//رانگہ بال تل کے قریب ایک ٹرک سڑک پرپلٹ گئی تاہم گاڑی کاڈرائیور معجزاتی طور بچ گیا۔کرگل سے سرینگرآرہی ٹرک زیرنمبرJK05-B 6012رانگہ بال تل کے مقام پرڈرائیورکے قابو سے باہرہوکرسڑک پرپلٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچالیکن ٹرک کاڈرائیورمعجزاتی طور بچ گیااوراُسے کوئی چوٹ نہیںآئی۔ ادھروائل گاندربل میں نالہ سندھ پر نئے زیر تعمیر پل سے گر کر زخمی ہونے والا مزدور صورہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ چار روز قبل، 24 ستمبر کو دو غیر مقامی مزدور شاہ میر ولد صمد عباسی اور گلریز عباسی ولد واجد عباسی ساکنان شاہ پورہ اتر پردیش گاندربل کنگن شاہراہ پر نالہ سندھ پر وائل کے مقام پرنئے زیر تعمیر پل سے گرکر زخمی ہوگئے تھے۔ گلریز عباسی چار روز تک میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں زیر علاج رہنے کے بعد جمعرات کی صبح زندگی کی بازی ہار گیا۔