بارشوںکے باوجودقومی شاہراہ پر ٹریفک جاری

بانہال//رام بن اور بانہال کے سیکٹر میں اگرچہ پیر کی صبح سے دھوپ کھلی تھی تاہم دوپہر بعد موسم تبدیل ہوگیا اور بادلوں کے بعد بارشوں کا تازہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔ٹریفک پولیس کنٹرول رام بن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رام بن ۔

بانہال سیکٹر میں پچھلے تین گھنٹوں سے ہلکی بارشیں جاری ہیں تاہم شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بلا خلل جاری تھی۔ انہوں نے کہا دوطرفہ مسافر گاڑیوں کو نکالنے کے بعد ٹرکوں کو یکطرفہ ٹریفک میں قاضی گنڈ سے جموں کیطرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔