اے ٹی اے کارنٹ‘پرورکشاپ درآمدی تجارت کو آسان بنانے کی سہولت

سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیرپانڈورانگ پولے نے یہاں ’اے ٹی اے کارنٹ‘پرمنعقدہ ورکشاپ کے دوران شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔اس ورکشاپ کااہتمام FICCIنے کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مشترکہ طور کیا ۔ورکشاپ کے دوران اے ٹی آئی کارنٹ کی تجارتی طبقے کیلئے اہمیت کواُجاگرکیا گیا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنرکسٹمزسرینگراندرسنگھ گل کے علاوہ ڈائریکٹرہینڈی کرافٹس اینڈہینڈولوم محموداحمدشاہ کے علاوہ دیگرحکام بھی موجودتھے۔اپنے خطاب میں صوبائی کمشنرنے کہا کہ اے ٹی آئی کارنٹ کوایک ضلع ایک مصنوعات کے تحت فروغ دیاجاناچاہیے تاکہ حقیقی فائدہ حاصل ہو۔ڈپٹی کمشنرکسٹمزسرینگر نے اپنے تقریر میں کہا کہ اے ٹی آئی کارنٹ کوایف آئی سی سی آئی گرین چنل روٹ کہنا صحیح ہے تاکہ یہ بھارت میں تجارتی طبقے میں مقبول ہو۔محموداحمدشاہ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈہینڈلوم کشمیر نے،وادی میں ہینڈی کرافٹس اورہینڈلوم صنعت کو درپیش مشکلات،مسائل اور چیلنجوں پربات کی۔مقامی درآمد کاروں کیلئے ورکشاپ کی اہمیت بیان کرتے ہویے ایف آئی سی سی آئی جموں کشمیر کے عرفان احمدگجو نے کہاکہ ورکشاپ لوگوں کو کارنٹ سے متعلق باخبر کرے گا اور درآمدی طبقے کواس سے ہورہے فائدہ کی جانکاری دے گا۔اے ٹی اے کارنٹ مصنوعات درآمد کرنے کاسہل طریقہ ہے جس میں عارضی طور پاسپورٹ کی طرح کارنٹ دیاجاتا ہے جومصنوعات کو کسٹم دستاویزات کے متبادل فراہم کیاجاتا ہے تاکہ انہیں ملکوں میں آسانی کے ساتھ بناٹیکس اداکئے درآمدکیا جاسکے۔اس نظام سے تجارتی طبقے کو کافی فایدے حاصل ہوتے ہیں ۔