اے سی بی کی گاندربل میں کارروائی | پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ارشاد احمد
گاندربل //انسداد بدعنوانی بیورو ( اے سی بی)نے جمعہ کو کہا کہ اس نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک پٹواری کو رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ طارق احمد شاہ، جو پٹواری حلقہ، ہتھبورہ، گاندربل کے طور پر تعینات ہیں، کو سی بی آئی سرینگر کے اے سی بی کے اہلکاروں نے ایک شکایت کنندہ سے 50,000 روپے کی رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم پٹواری سے رقم آزاد گواہوں کی موجودگی میں موقع پر ہی برآمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اے سی بی سرینگر نے بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 1988 کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر نمبر/2023 01 کا باقاعدہ مقدمہ درج کیا ہے۔ (جیسا کہ 2018 میں ترمیم کی گئی)۔اہلکار نے بتایا کہ ملزم پٹواری کو موقع پر گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا۔