اے بی وی پی کا جموں یونیورسٹی میں احتجاج

جموں//اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے جموں یونیورسٹی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔انہوںنے کہا کہ پیرا میڈیکل میڈیکل طلباء کے مطالبات کے حوالے سے امتحان کے کنٹرولر کا رویہ افسوسناک ہے کیونکہ پیرامیڈیکل طلبا امتحان کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے بہت سی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ ABVP کے مطالبات پر غور نہیں کرتی تو یونیورسٹی کے خلاف بھرپور احتجاج کیاجائے گا۔