ایک ہزار شہروں میں5جی خدمات جیو نے منصوبہ کو حتمی شکل دی

نئی دہلی// ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو نے تقریباً 1,000 شہروں میں 5 جی خدمات شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے – اس نے اپنے مقامی طور پر تیار کردہ 5 جی ٹیلی کام آلات کا تجربہ بھی کیا ہے ۔ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 5 جی اسپیکٹرم پر مبنی خدمات کے متعارف ہونے سے ڈاؤن لوڈز 4 جی کے مقابلے میں 10 گنا تیز ہوں گے اور اسپیکٹرم کی کارکردگی میں بھی تقریباً تین گنا اضافہ ہوگا۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ( آر آئی ایل ) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کی ٹیلی کام یونٹ جیو نے مالی سال 2021-22 میں اپنی سو فیصدی دیسی ٹیکنالوجی کے ساتھ 5 جی خدمات کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ریلائنس جیو نے حال ہی میں ختم ہونے والی5 جی سپیکٹرم نیلامی میں سب سے بڑی بولی لگانے والے کے طور پر ابھری ہے ۔