ایکواڈور میں شدید بارش سے15 ہزار افراد متاثر

کوئٹو// ایکواڈور میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 15 ہزار افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ایکواڈور پریس کی خبر کے مطابق ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر ایسمیرل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آگیا ہے ۔ایوان صدر کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے 15 ہزار افراد متاثر ہوئے ، 842 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے 1467 افراد کا اب تک ریسکیو کیا ہے ۔