ایندھن کی قیمت میں اضافہ جاری

نئی دہلی // ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے ۔ہندوستانی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اپریل کو قیمتوں میں استحکام رکھنے کے بعد ہفتہ 2 اپریل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا یہ سلسلہ 22 مارچ سے شروع ہوا ہے۔ 24 مارچ اور یکم اپریل کو چھوڑ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 12 دنوں میں 10 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 7 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔