ایشیا کپ 2022،بھارت نے ٹیم کا اعلان کردیا

نئی دہلی/بھارت نے رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2022 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ایشیا کپ 2022 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ کے ایل راہول نائب کپتان ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشاب پانت وکٹ کیپر، دیپک ہودا، دنیش کارتک وکٹ کیپر، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، روی چندرن اشون، یوزیندرا چاہل، روی بشنو، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور ایوش خان شامل ہیں۔جسپرت بمرہ اور ہرشل پاٹل زخمی ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔